http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 20 March, 2007, 09:50 GMT 14:50 PST

رفاقت علی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام اسلام آباد

پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی

پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ناصر سعید شیخ نے موجود عدالتی بحران پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اس کی کاپی صدرِ مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چند دنوں سے آئینی اداروں اور ججوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس صورت حال میں وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں۔

صدارتی ریفرنس کا متن پڑھنے کے لیے کلک کریں
سات جج مستعفی
وکلاء کا احتجاج جاری

ناصر سعید شیخ نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر جنرل پرویز مشرف کو بھجوا دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جج خواجہ جواد اور صوبہ سندھ کے چھ سول ججوں نے اپنے استفعے متعلقہ حکام کو پیش کر دیئے تھے۔

اس سے قبل بہاولپور کے بھی ایک سول جج نے استعفی دے دیا تھا۔

ناصر سعید شیخ سپریم کورٹ میں لا پتہ افراد کے مقدمے میں حکومت کی پیروی کرتے رہے ہیں۔