http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 19 March, 2007, 20:06 GMT 01:06 PST

چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف سترہ صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کیا ہے۔

آئین کےآرٹیکل دو سو نو کے تحت دائر کردہ صدارتی ریفرنس میں جسٹس افتخار پر مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے بارے میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے مندرجہ ذیل نکات رکھے گئے ہیں۔