Tuesday, 06 March, 2007, 04:54 GMT 09:54 PST
پاکستان اور انڈیا خفیہ معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار وضح کرنے کے لیے اسلام آباد میں بات چیت شروع کر رہے ہیں۔
پاکستان نے کہا ہے کہ اس وہ اس موقع پر بھارت سے سمجھوتہ ایکپسریں میں آگ کے واقع سے متعلق معلومات کا مطالبہ کرے گا۔
گزشتہ سال غیر جانبدار ممالک کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر صدر جنرل مشرف اور وزیر اعظم منموہن سنگھ میں طے پایا تھا کہ دونوں ملک دہشگردی پر قابو پانے کے لیے ایک دوسرے سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔
پاکستان وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو توقع ہے بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحے کے متعلق معلومات پاکستان کو مہیا کرے گا۔
اسلام آباد میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار اعجاز مہر نے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کے تبادلے کے پیچدہ عمل پر بات چیت دو روز جاری رہے گا۔
پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں لیکن حال برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں قدرے بہتری آئی ہے۔
دونوں ملک کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کرتے رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔