http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 26 February, 2007, 08:16 GMT 13:16 PST

ڈکی چینی کا پاکستان کا اچانک دورہ

امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی ایک غیر اعلانیہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے۔

امریکی نائب صدر کی پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان سے روانہ ہو گئے۔

خیال ہے کہ وہ افغانستان بھی جائیں گے تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل مشرف اور امریکی نائب صدر کی بات چیت میں افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائیاں اہم موضوع رہے۔

امریکی نائب صدر کے علاوہ برطانیہ کی وزیر خارجہ مارگریٹ بیکٹ بھی پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ صدر جنرل مشرف سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سے ملاقات کر رہی ہیں۔