http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 29 January, 2007, 21:46 GMT 02:46 PST

عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ

سوئی: پائپ لائن پر دھماکہ

بلوچستان کے شہر سوئی میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جبکہ ادھر کوہلو سے کشیدگی کی اطلاعات ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیر کوہ سے سوئی تک آنے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ دو روز پہلے بھی سوئی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان ظاہر کرنے والے آزاد بلوچ نامی شخص نے بتایا ہے کہ انہوں نے کوہلو کے علاقے تراتانی اور چھبی کچھ میں سیکیورٹی فورسز کی دو چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ہے۔

اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔