Sunday, 28 January, 2007, 18:21 GMT 23:21 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
بلوچستان کے شہر سوئی میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جس سے گیس کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سوئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سوئی میں کمپریسر پلانٹ کے ساتھ ہوا ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا کہ یہ دھماکہ گیٹ نمبر ایک کے قریب آٹھ انچ قطر کی پائپ لائن میں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آگ نہیں لگی اور موقع پر موجود عملہ نے اس پر قابو پالیا ہے۔
اس بارے میں سوئی ناردرن کمپنی کے جنرل مینیجر ٹرانسمشن کے ڈبلیو شارق سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گیس کی کچھ کمی واقع تو ہوئی ہے لیکن اس کا کوئی اثر سپلائی پر نہیں پڑے گا۔
ڈیرہ بگٹی میں مسلح قبائلیوں کے ایک ترجمان وڈیرہ عالم خان نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن میں دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا ہے۔