Thursday, 25 January, 2007, 10:58 GMT 15:58 PST
جنوبی پنجاب کے دس اضلاع کے تازہ ترین معاشی و سماجی ترقی کے اعداد و شمار مندرجہ ذیل ہیں۔
یہ اعداد و شمار حکومت پنجاب کی معلومات پر مبنی ہیں اور انہیں اس خصوصی رپورٹ کے لیے عدنان عادل نے ترتیب دیا ہے۔
1۔ بہاولپور
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ بارہ کلومیٹر
خواندگی کی شرح: سینتیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): تہتر
نلکے کا پانی: سترہ فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: اکتالیس فیصد
2۔ بہاولنگر
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: ایک تہائی کلومیٹر (صفر اعشاریہ انتیس کلومیٹر)
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چوالیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ستر فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: ساڑھے بتیس فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چوالیس فیصد
3۔ رحیم یار خان
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: ایک چوتھائی کلومیٹر (اعشاریہ ستائیس کلومیٹر)
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): بیالیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): اکہتر فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: گیارہ فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چوالیس فیصد
4۔ ڈیرہ غازی خان
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ تیرہ کلومیٹر
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چالیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ستاسی فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: اٹھارہ فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: تینتیس فیصد
5۔ لیہ
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ اکیس کلومیٹر
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چھیالیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): پچاسی فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: اعشاریہ آٹھ فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: بتیس فیصد
6۔ مظفر گڑھ
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: اعشاریہ تیس فیصد
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چھتیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار)۔ اکیاسی فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: پانچ فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی:انتیس فیصد
7۔ راجن پور
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ گیارہ فیصد
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چونتیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): چوراسی فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: نو فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: اٹھائیس فیصد
8۔ ملتان
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: نصف کلومیٹر (صفر اعشاریہ پچاس کلومیٹر)
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چھیالیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار):اسی فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: پانچ فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چونسٹھ فیصد
9۔ خانیوال
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: تقریبا نصف کلومیٹر (صفر اعشاریہ اڑتالیس فیصد)
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): اننچاس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ایک سو سترہ فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: دو فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: اٹھاون فیصد
10۔ لودھراں
فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: تقریباً نصف کلومیٹر (اعشاریہ سینتالیس کلومیٹر)
خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): سینتیس فیصد
نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ایک سو چار فیصد
آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: سات فیصد
آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چالیس فیصد