Monday, 22 January, 2007, 20:56 GMT 01:56 PST
چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن پاکستان موبائل آپریٹر پاک ٹیل کو خریدنے پر رضا مند ہو گئی ہے جو اس وقت خسارے میں چل رہی ہے۔
اپنی اندرونی مارکیٹ کے باہر یہ چائنا موبائل کا پہلا سودا ہے۔یہ سودا 284 ملین ڈالر میں طے ہوا ہے۔
بیجنگ میں واقع اس کمپنی نےبتایا کہ اس نےلگزمبرگ میں واقع ملی کم انٹرنیشنل سیلولر سے پاک ٹیل کے 89 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں۔
چائنا موبائل نئے انداز، مزید سرمایہ کاری اور مارکیٹنگ کے ساتھ پاک ٹیل کو دوبارہ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
پاک ٹیل پاکستان میں سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے جس کے 15 ملین صارفین ہیں ملی کام نے گزشتہ نومبر میں اس وقت پاکستانی مارکیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا جب اس کمپنی کومزید 1800 میگا ہرٹز جگہ دی گئی تھی لیکن یہ گرانٹ مستقل نہیں تھی۔اس کے علاوہ ریگولیٹرز نے 29 ملین کی لائسنس کی ادائیگی میں تاخیر کی بھی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع نے رائٹرز کو بتایا اس کے بعد سے تقریبا دس دوسرے اداروں نے اس میں دلچسپی دکھانی شروع کر دی تھی۔