http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 20 January, 2007, 15:44 GMT 20:44 PST

عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

کوہلو: بیس ہلاکتوں کا دعویٰ

بلوچستان کے مری قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلو اور سبی کے ملحقہ علاقوں میں سنیچر کو بھی فوجی آپریشن جاری رہا اور دو روز سے جاری اس کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔

تاہم سرکاری سطح پر فوجی آپریشن کے بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل شوکت سلطان سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں اور بلوچستان کی صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ ہوسکتا ہے کہ وہاں مشتبہ افراد موجود ہوں تو ان کا کہنا تھا کہ وہاں زراعت پیشہ لوگ آباد جو گزر اوقات کے لیے مال مویشی پالتے ہیں۔ کاہان سے فراریوں کی آمد کے امکان کو رد کرتے ہوئے اللہ بخش کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث ایسا ممکن نہیں۔

انہوں نے ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ادھر سبی سے آنے والی بعض اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران چالیس کے لگ بھگ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔