Friday, 19 January, 2007, 23:27 GMT 04:27 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
بلوچستان کے علاقہ کوہلو اور سبی کے درمیان واقع دیہاتوں سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کو ایک کارروائی کی ہے جس میں عام لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
تاہم اس طرح کی رپورٹوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
مری قبیلے کے لوگوں نے کہا ہے کہ جمعہ کو سیکیورٹی فورسز نے کوہلو اور سبی کے درمیان دیہاتوں پر حملے کیے ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجن سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری سطح پر ان حملوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے۔