Thursday, 18 January, 2007, 22:27 GMT 03:27 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے جس سے ریل گاڑیوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ہے۔
پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے ریل کی پٹڑی کا تین فٹ ٹکڑا اڑ گیا ہے۔ اس دھماکے کے بعد کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان ریل گاڑیوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی سے مسلح قبائلیوں کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ پیش بوگی کے مقام پر بجلی کے تین کھمبوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے گزشتہ روز حب اور مستونگ سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔