Friday, 05 January, 2007, 11:22 GMT 16:22 PST
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک پہاڑی تودے کے گرنے سے بیس سے پچیس افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ پہاڑی تودہ جمعہ کی دوپہر کشمیر کے جنوبی ضلع کوٹلی میں ہولاڑ کے مقام پر گرا۔ اس تودے کے نیچے ایک گاڑی اور ایک وین دب گئے ہیں اور پولیس کا اندازہ ہے کہ ان گاڑیوں میں بیس سے زائد مسافر سوار تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑیاں مکمل طور پر تودے کے نیچے دب گئی ہیں اور ان کو نکالنے کے لیے انہیں بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔