http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 18 December, 2006, 23:00 GMT 04:00 PST

ڈی آئی جی بنوں ہلاک

صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی بنوں کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا ہے۔

اس حملے میں ڈی آئی جی بنوں عابد علی اور ان کے ڈرائیور امیر نواز خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بنوں کے سینیئر سپرنٹتنڈنٹ پولیس مظہر الحق کاکاخیل نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً ساڑھے دس اور پونے گیارہ بجے کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی بنوں سے پشاور آرہے تھے اور پشاور کے حدود میں داخل ہی ہوئے تھے کہ سورنہار کے علاقے کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی۔

واقعے کے بارے میں ایس ایس پی کا انٹرویو

ایس ایس پی نے بتایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ ڈی آئی جی کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے لیکن وہ تفتیش کے ہر پہلو کو دیکھ رہے ہیں اور پھر اس بارے میں کچھ اندازہ لگا سکیں گے۔

ایس ایس پی نے مقتول ڈی آئی جی کے بارے میں بتایا کہ وہ پی ایس پی (پولیس سروس آف پاکستان) یعنی وفاق کے آفسر تھے، اور 18th کامن کے تھے۔ عابد علی کا تعلق پنجاب سے تھا لیکن ان کی بیشتر سروس صوبہ سرحد میں رہی۔

مرحوم ڈی آئی جی دو مرتبہ قائد اعظم پولیس میڈل اور ایک مرتبہ پاکستان پولیس میڈل لے چکے تھے۔ بقول ایس ایس پی مظہر الحق کے ’یہ ایک بہت بہادر افسر تھے۔‘

ڈی آیی جی کے ڈرائیور امیر نواز خان ہ بنوں کے رہایشی تھے۔