Tuesday, 05 December, 2006, 18:30 GMT 23:30 PST
رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام پشاور
سرحد حکومت نے وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کی بیرونی دیوار کے ساتھ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں انٹیلجنس بیورو کے ایک اعلی افسر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
بیان میں اس امر پرافسوس کااظہار کیاگیا ہے کہ صوبہ سرحد کے خلاف وفاقی سطح پر سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا واحد مقصد صوبے کے امن وامان کی صورت حال خراب کرنا تھا۔
واضع رہے کہ منگل کو وزیراعلیٰ سرحد اکرم درانی نے اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انٹیلی جنس بیورو کا ایک اہلکار پشاور میں چیف منسٹر کے دفتر کی کار پارکنگ میں دھماکہ خیز مواد رکھتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
پاکستان میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار کو بم رکھنے کے جرم میں پکڑنے اور ڈرامائی انداز میں چھڑانے کا یہ اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے۔