http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 20 November, 2006, 11:25 GMT 16:25 PST

بی بی سی کے نامہ نگار اسلام آباد سے اچلانک لاپتہ

شمالی وزیرستان میں بی بی سی کے لیے رپورٹنگ پر مامور نامہ نگار دلاور خان وزیر پیر کو اسلام آباد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ان کے موبائل فون پر مسلسل رابطہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ان کے ٹیلی فون سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔

دلاور خان وزیر کے بھائی کا قتل

دلاور خان وزیر پیر کی دوپہر اسلام آباد میں واقع اسلامی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم اپنے بھائی ذوالفقار علی سے ملاقات کرنے کے بعد، ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔