Friday, 17 November, 2006, 08:50 GMT 13:50 PST
عدنان عادل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
لاہور میں دوپہر کو قذافی اسٹیڈیم کے پاس فیروز پور روڈ پر ایک دھماکہ میں چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
دھماکہ کی جگہ کے قریب بس اسٹاپ پر ایک بس اور ایک رکشہ کھڑے تھے جبکہ ایک شخص زمین پر بیٹھا ٹوپیاں فروخت کر رہا تھا۔
لاہور پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس خواجہ خالد فاروق نے کہا ہے کہ کوڑے دان میں رکھے گئے ایک کلو دیسی ساختہ بارود سے کیا گیا جو اس سال انتیس اگست کو لبرٹی مارکیٹ میں کیے جانے والے بم دھماکہ جیسا تھا۔
زخمیوں کو جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔