Monday, 13 November, 2006, 05:14 GMT 10:14 PST
علی سلمان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور
گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں چک سادہ کے محنت کش خاندان کے پندرہ افراد لاہور میں اس جوڈیشل انکوائری کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں جس کا حکم سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے پانچ روز پہلے دیا تھا۔
اس خاندان کی سربراہ زہرہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے علاقے کے بااثرخاندان نے ان کے پورے خاندان کو نسل در نسل زبردستی اپنا غلام بنا رکھا تھا اور ان سے زبردستی گھروں کھیتوں اور مویشی فارمز میں کام کرایا جاتا زہرہ بی بی نے کہا کہ اس دوران ان کی بہو بیٹیوں کو بھی مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ان دنوں یہ خاندان لاہور میں آل پاکستان بھٹہ مزدور یونین کے دفتر میں پناہ گزین ہے اور ہر گذرتا لمحہ ان کی پریشانی میں اضافہ کررہا ہے اور خاندان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آزادی اور انصاف کی جدوجہد بہت کی تکلیف دہ ہے۔
![]() | |
| زہرہ بی بی نے پنجاب کے انسپکٹرجنرل پولیس سے اپنی بیٹی سعدیہ سے ہونے والی جنسی زیادتی کی تحریری شکایت کی |
فیض محمد کی دوسری بیٹی ماریہ نے بھی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے ماریہ کی گود میں اس کا ایک برس کا بچہ ہے لیکن ماریہ کے شوہر زاہد کا کہنا ہے کہ وہ اس بچے کا باپ نہیں ہے۔
محمد زاہد نے کہا کہ ماریہ اس کی چچا زاد ہے اور جب گاؤں کے چودھریوں کے لڑکوں کی جنسی زیادتی کی وجہ سے حاملہ ہوگئی تو اس کے چچا نےعزت کا واسطہ دیکر اس سے بیاہ دیا تھا۔
![]() | |
| ثمینہ کے تایا |
محمد زاہد نے کہا کہ اس کی چچا کی عزت اس کی اپنی عزت ہے اور اگرچہ یہ بچہ شادی کے چھ ماہ بعد پیدا ہوا ہے لیکن اس نے اسے اپنا نام دیا ہے۔
محمد زاہد نے کہا کہ ی وہ بچے کے باپ کا فیصلہ کرانے کے لیے ہر طرح کے طبی ملاحظے(ڈی این اے ٹسٹ ) کے لیے تیارہے۔
اس کی بیوی ماریہ نے اپنے گود میں بچہ اٹھایا ہواتھا جب اس نے ہکلاتی زبان میں محمد زاہد کی باتوں کی تصدیق۔
الزامات اس لحاظ سے حیرت کا سبب بنتے ہیں کہ یہ خاندان کسی دورافتادہ علاقے نہیں بلکہ وسطی پنجاب کے ایک ایسے گاؤں سے تعلق رکھتا ہے جو شہری آبادی سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔
![]() | |
| غلام فاطمہ جنہوں نے خاندان کو نجات حاصل کرنے میں مدد دی |
اس کی گرفتاری کے بعد دوسری قانونی کارروائی فیض محمد کی بھابھی زہرہ بی بی نے کی جس نے پنجاب کے انسپکٹرجنرل پولیس سے اپنی بیٹی سعدیہ سے ہونے والی جنسی زیادتی کی تحریری شکایت کی۔
سعدیہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی اس خاندان کی تیسری لڑکی ہے۔
زہرہ کی تحریری درخواست پر حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ بھی درج ہوا لیکن ایک ماہ گذر جانے کے باوجود تاحال اس کا طبی معائینہ نہیں ہوسکا میڈیکل رپورٹ جنسی زیادتی کے مقدمہ کی ایک اہم ترین شہادت ہوتی ہے۔
اس مقدمے کے نامزد واحدملزم فیصل چیمہ ضمانت پر ہے۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر اقبال چیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے مدعیہ کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی اور یہ بھی کہاکہ وہ پولیس کی گارڈ ان کے ہمراہ بھیجیں گے لیکن ان کےبقول یہ خاندان خوفزدہ رہا اور طبی ملاحظہ لاہور سے کرانے پر مصر رہا جس کی وجہ سے آج تک میڈیکل نہیں ہوسکا۔
![]() | |
| سعدیہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی اس خاندان کی تیسری لڑکی ہے |
اس خاندان کو پناہ دینے والی تنظیم بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کی سکریٹری جنرل غلام فاطمہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اس خاندان کو جبری مشقت سے نجات دلا دی ہے اور اب وہ چاہتی ہیں کہ حکومت اور دوسری این جی اوز آگے آکر اس معاملے کو سنبھالیں۔
بی ایل ایل ایف کی عہدیدار غلام فاطمہ نے کہاکہ جوڈیشل انکوائری کے لیے انہوں نے سیشن جج کو ایک درخواست دیدی ہے لیکن سپریم کورٹ کے تحریری احکامات ملنے تک انکوائری کا آغاز نہیں ہو سکتا۔
پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی ضیاالحسن نے سعدیہ کا گوجرانوالہ سے طبی ملاحظہ کرانے کا حکم دے کر مقدمہ کی تفتیش کا آغاز تو کر دیا ہے لیکن مظلوم خاندان نے گوجرانوالہ جانے سے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ انہیں اب جان کا خطرہ ہے۔