http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 06 October, 2006, 03:46 GMT 08:46 PST

مرزا طاہر حسین کی بلیئر سے اپیل

پاکستانی نژاد برطانوی شہری مرزا طاہر حسین نے وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی پھانسی کی سزا کو ختم کرانے کے لیئے صدر جنرل مشرف سے بات کریں۔

مرزا طاہر حسین نےجنہیں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے یہ اپیل ایک خط کے ذریعے کی ہے۔

مرزا طاہر حسین نے یہ خط جیل میں ایک برطانوی اخبار نویس کو دیا جو ان سے ملاقات کرنے کے لیئے پاکستان گئے تھے۔

اس ہفتے کے آخری میں مرزا طاہر حسین کی پھانسی پر عملدرآمد ہونے والا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرزا طاہر حسین کی پھانسی کو ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کی سزا کو تین دفعہ صدر مشرف کے کہنے پر مؤخر کیا جا چکا ہے۔