Thursday, 07 September, 2006, 14:03 GMT 19:03 PST
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ افغانستان شدت پسندوں کے ساتھ مسئلے کا الزام پاکستان پر لگانا بند کر دے۔
افغانستان میں اپنے دورے کے دوسرے روز پرویز مشرف نے تسلیم کیا کہ القاعدہ اور طالبان کے جنگجو پاکستان میں بھی کارروائی کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو پاکستان حکومت یا سکیورٹی فورسز کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ’میں پوری طرح متفق ہوں کہ القاعدہ اور طالبان پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک میں موجود ہیں۔ یقیناً وہ پاکستان سے سرحد عبور کر کے آپ کے ملک میں بم دھماکے اور دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ لیکن یہ سپانسرڈ (پاکستان کی حمایت سے) نہیں ہے‘۔
![]() | |
| شمالی وزیرستان سے طالبان اور القاعدہ کے اکثر اراکین افغانستان جاتے ہیں |
یاد رہے کہ افغانستان الزام لگاتا رہا ہے کہ شدت پسند سرحد پار پاکستان سے تربیت حاصل کر کے آ رہے ہیں اور اسلام آباد ان کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا۔