ریاض سہیل (کراچی) اور مناء رانا (لاہور)
بی بی سی اردو ڈاٹ کام
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بسنے والے بلوچ کو جہاں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت پر صدمہ ہوا ہے وہاں انہیں اس بات پر شدید غصہ ہے کہ حکومت نے آخر گفت و شنید کے ساتھ معاملات کیوں حل نہیں کئے۔
لیاری کے رہائشی طارق رحمانی
’ملک کی تمام اہم سیاسی جماعتوں کے سیاستدانوں نے یہ کہا تھا کہ معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں مگر موجودہ حکومت طاقت پر یقین رکھتی ہے اس نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے۔‘
عرفان احمد
’یہ بہت غلط ہوا۔ کیا اپنے ملک میں اس طرح بمباری کی جاتی ہے، جب بات چیت سے مسائل حل ہوسکتے تھے تو اس لڑائی کی ضرورت کیا تھی۔‘
محمد عارف
’نواب اکبر کی ہلاکت بلوچ قوم کے لئے سانحہ ہے۔ آج ان کے ساتھ یہ ہوا ہے کل دوسروں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔‘
محمد عزیر بلوچ
ایسے تو حالات نہیں |
جہانگیرروڈ پر مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون
’ایک شیر مرگیا ہے مگر لاکھوں شیر ابھی زندہ ہیں، انشاللہ اس کا بدلا لیں گے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مشرف نے بلوچوں کو کیا دیا ہے؟ نہ ان کے پاس کوئی کام دھندہ ہے، ان کے علاقے گندگی سے بھرے ہیں۔ مشرف نے بلوچوں کی زندگی تباہ کی ہے۔‘
پنجاب کے عوام بے قصور |
تحریک پاکستان کے رکن اٹھہتر سالہ امیر علی (روتے ہوئے)
’نواب اکبر علی بگٹی کی ہلاکت بہت برا اقدام ہے۔ وہ تحریک پاکستان کے رکن تھےاوراب ایسے حالات نظر آ رہے ہیں جو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے وقت پیدا ہوئے تھے۔‘
پروفیسر محمد جاوید
’حکومت ہو بہو ویسے ہی حالات پیدا کر رہی ہے جو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا سبب بنے تھے۔ اللہ پاکستان کو ٹوٹنے سے بچائے۔ نواب اکبر نے قیام پاکستان کے وقت پاکستان کی مدد کی ایسے شخص کو اس طرح ہلاک کر دینا بہت بڑی زیادتی ہے۔ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی کئی علیحدگی پسند تنظیمیں ہیں لیکن ان تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ اس طرح نہیں کیا جاتا۔‘
رانا ظفر
سرکاری کی حمایت |
نورین
’اگرچہ نواب بگٹی کو ہلاک کرنا ایک اچھا اقدام نہیں تھا لیکن ایسا نہیں کہ اس سے پاکستان ٹوٹ سکتا ہے یا مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام میں ابھی ایسے تعلیم یافتہ لوگ ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ علیحدہ ہونا درست نہیں ہوگا اور وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔‘
علم عاطف
’اکبر بگٹی کی ہلاکت سے ہمیں بہت دکھ پہنچا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ بلوچستان اب پاکستان کا حصہ رہے گا۔‘
انور
’اکبر بگٹی کی ہلاکت سے بلوچستان کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور ڈر ہے کہ حالات اتنے خراب نہ ہو جائیں کہ ملک ٹوٹ جائے۔‘
ایک عمر رسیدہ شخص
’ایسا نہیں ہو گا۔ پاکستان قائم رہے گا اور حکومت امن قائم رکھنے کے لیے جو اقدام کرتی ہے درست کرتی ہے۔‘