Saturday, 15 July, 2006, 00:19 GMT 05:19 PST
علی سلمان
بی بی سی اردوڈاٹ کام، لاہور
گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احمدی جماعت کے آٹھ افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کر دیا ہے عدالت کے مطابق ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا۔
استغاثہ کے مطابق گذشتہ برس سات اکتوبر کو پاکستانی پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین کے نواحی قصبے مونگ میں جماعت احمدیہ کی ایک مسجد بیت الذکر پر ہونے والے حملے اور فائرنگ میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔
استغاثہ کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور بعد میں شک کی بنا پر ایک نوجوان عامرمحمود عرف عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا تھا اور اسی کےبارے میں چالان بنا کر عدالت پیش کر دیا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج مجاہد مستقیم احمد نے جمعہ کی سہ پہر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عامر محمود کو باعزت بری کر دیا۔
![]() | |
| مسجد پر حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے |