Wednesday, 12 July, 2006, 06:42 GMT 11:42 PST
ذوالفقار علی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، مظفرآباد
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں منگل کو قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں اب تک بتیس نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق حکمران جماعت مسلم کانفرنس سب سے آگے ہے اوراس نے سترہ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی نے پانچ نشستیں جیتی ہیں۔
پیپلز مسلم لیگ کے چار اور پانچ آزاد امیدوار بھی اب تک انتخاب جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔