Friday, 07 July, 2006, 09:08 GMT 14:08 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
کوئٹہ کے سورج گنج بازار میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ ایک بجلی کی دکان کے پاس ہوا ہے جس سے قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ہسپتال میں موجود عملے نے بتایا ہے کہ اب تک ان کے پاس بارہ زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
اس بازار میں کوئٹہ کے لوگوں کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع سے آنے والے لوگوں کا رش بھی رہتا ہے ۔