http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 04 July, 2006, 03:36 GMT 08:36 PST

رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام پشاور

پشاور میں جج کی خودکشی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ریاض یوسفزئی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے سردار کالونی ، فقیر آباد میں پیر کی رات کو پیش آیا۔

خودکشی کرنے والے جج کے بھائی محمد ایاز نے تھانہ فقیر آباد میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی محمد ریاض یوسفزئی جو پشاور میں ایڈیشنل سیشن جج تھے گزشتہ رات اڑھائی بجے اپنے کمرے میں خود پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

تھانہ فقیر آباد کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مقتول جج کی لاش کو دفنانے کےلیئے ان کے آبائی گاؤں صوابی لے جائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردست خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس سلسلے میں تفتیش شروع کرددی گئی ہے۔