http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 13 June, 2006, 17:56 GMT 22:56 PST

عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

طلباء کی گرفتاری پر احتجاج

کوئٹہ میں طلباء نے مری قبیلے کے طالب علموں کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اور احتجاجاً سکول کی کاپیوں اور کتابوں کو آگ لگا دی ہے۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے طلباء بینرز اور کطبے اٹھائے کھڑے تھے جن پر بلوچ اسیروں کو رہا کرنے کے مطالبے لکھے ہوئے تھے۔

اس مظاہرے میں کمسن بچوں کے ساتھ ساتھ سکول اور کالج کی سطح کے طالبعلم موجود تھے۔ ان طلباء نے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ہے اور احتجاج میں اپنی کتابوں کو آگ لگا دی ہے۔ ان طلباء کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے لوگوں کو رہا نہیں کیا جاتا وہ سکول یا کالج نہیں جائیں گے۔

ان تینوں طلباء کی والدہ بھی ایک اخباری کانفرنس میں ان کی رہائی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔

اس مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔