Monday, 12 June, 2006, 15:15 GMT 20:15 PST
عدنان عادل،
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
پیر، چار جون کو سو سے زیادہ سکھ یاتری بھارت سے واہگہ کے ذریعے لاہور پہنچے جو مغل بادشاہ جہانگیر کے عہد میں قتل کیئے گئے سکھوں کے گرو ارجن کی چار سو سالہ برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
متروکہ وقف املاک کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں بھارت سمیت دنیا بھر سے دس ہزار سے زیادہ سکھ یاتری شریک ہوں گے۔
جب سکھ یاتری واہگہ سے لاہور داخل ہوئے تو نگر کیرتن کی آوازیں سرحد کے دونوں جانب سنائی دے رہی تھیں۔ متروکہ وقف املاک کے حکام اور پاکستان سکھ گرو پربندھک کمیٹی کے اراکین نے ان کا استقبال کیا اور ان کو ہار پہنائے۔
وقف املاک کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار خان کے مطابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی ہدایت پر بھارت سے پانچ ہزار یاتریوں کو پاکستان آنے کا ویزہ دیا گیا ہے۔
سکھ مسلمان خلیج |
![]() | |
| بھارت سے پانچ ہزار یاتریوں کو پاکستان آنے کا ویزہ دیا گیا ہے |
ایک روز بعد وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہی سکھ یاتریوں کے ایک بڑے اجتماع میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
مغل بادشاہ جہانگیر کے عہد میں گرو ارجن سنگھ کی موت مسلمانوں اور سکھوں میں ایک خلیج کا نکتہ آغاز سمجھی جاتی ہے لیکن ان کی چار سو سالہ برسی کا پاکستان میں سرکاری سطح پر منایا جانا اور اعلٰی حکام کی اس میں شرکت ایک بدلتے ہوئے ماحول کی عکاس کہی جاسکتی ہے۔