Wednesday, 31 May, 2006, 07:02 GMT 12:02 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال کے درمیان ریل کی پٹڑی کو بدھ کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جب کراچی سے آنے والی بولان میل نے وہاں سے گزرنا تھا۔
ڈیرہ مراد جمالی کے سٹیششن ماسٹر عبداللطیف نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح کوئی پانچ اور چھ بجے کے درمیان جب بولان میل روانہ ہوئی تو نوتال سے ڈرائیور نے اطلاع دی کہ پٹڑی کا ٹکڑا غائب ہے۔ اس پر انجینیئرنگ ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا تو معلوم ہوا کہ بم دھماکے سے پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے اور کوئی چھ فٹ گیارہ انچ پٹڑی کا ٹکڑا غائب ہے۔
سٹیشن ماسٹر نے بتایا ہے کہ پٹڑی کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ریل گاڑیوں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
بلوچستان میں جب سے مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے ریلوے بجلی اور گیس کی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔