Friday, 26 May, 2006, 11:59 GMT 16:59 PST
اب تک جمع کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق تقریباً پندرہ ہزار بچے آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں یتیم ہو گئے تھے۔ ان میں وہ بھی شامل ہیں جن کے ماں اور باپ دونوں انتقال کر گئے۔ ان بچوں کا مستقبل کیا ہو گا ؟ کیا ان کے لئے یتیم خانے تعمیر کئے جانے چاہییں یا انھیں گود دے دیا جائے؟ یہ ہی معاملہ آج کل پاکستان میں زیر بحث ہے۔