Sunday, 21 May, 2006, 13:51 GMT 18:51 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ کاہان میں سیکیورٹی فورسز کے حملوں کی اطلاع ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ پٹوخ اور حبیب راہی کے درمیان کچھ لوگ فصل کی کٹائی کر رہے تھے کہ اچانک ایک کا پاؤں بارودی سرنگ پر آیا ہے جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ادھر کاہان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنت علی اور ریخ کے علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں جس سے ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس واقع کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
جب بلوچستان حکومت کے ترجمان راز ق بگٹی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔