Tuesday, 16 May, 2006, 04:44 GMT 09:44 PST
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میراں شاہ میں دو خاصہ داروں کو نامعلوم افراد میں بازار فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
صحافی دلاور خان وزیر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یہ واقعہ میراں شاہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو رات کے ایک بجے کے قریب پیش آیا۔
خاصہ دار فورس کے اہلکار اس وقت ڈیوٹی پر تھے ۔ وہ بازار میں کھڑے تھے کہ ان کے قربی سے گمرنے والی ایک گاڑی سے معلوم مسلح افراد نے ان پر فائگ کی اور فرار ہو گئے۔
گاڑیح سے کی جانے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں خاصہ دار سنتری گل اور حبیب اللہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اس سلسلے میں جب مسامی پولیٹیکل حکوم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تا حال کسی کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ان کا کہنا تھا اب تک کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔
پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں اس وقت جو حالات ہیں ان میں اس قسم کے واقعات کا ہونا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔