Sunday, 30 April, 2006, 17:48 GMT 22:48 PST
اتوار کو بلوچستان اور سندھ کی چار قوم پرست تنظیموں نے برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بلوچستان میں ’فوجی آپریشن‘ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے پاکستانی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔