http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 12 April, 2006, 14:40 GMT 19:40 PST

کراچی دھماکے کی ویڈیو

کراچی میں منگل کو عید میلاد النبی کے جلسے میں خودکش بم دھماکے اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی ہلاکت کے خلاف شہر میں بدھ کے روز کاروبار زندگی معطل رہا۔

شہر میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور نجی اداروں کی ایک بڑی تعداد بند رہی جبکہ شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی۔ اس کے علاوہ مرکزی شہر میں پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بھی بند تھے۔

حکومت کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی منظور مغل نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں سینتالیس افراد ہلاک اور نوّے زخمی ہوئے۔ اس سے قبل حکام نے ستاون افراد کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے چھیالیس افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ابھی تک ایک سر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

میلاد اجتماع میں دھماکہ، تحقیقات کا حکم