http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 28 March, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST

پشاور: بازار میں بم، ایک ہلاک

پشاور کے پر ہجوم خیبر بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

پشاور میں امریکی قونصل خانہ بند

اطلاعات کے مطابق یہ بم ایک موٹر سائیکل میں لگایا گیا تھا۔ زخمیوں کو قریبی لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

صوبے کے پولیس کے سربراہ رفعت پاشا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اس دھماکے کا ذمہ دار کون ہے۔

یہ دھماکہ اس روز ہوا ہے جس روز امریکی سفارتخانے نے دھمکیوں کے بعد پشاور میں امریکی قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں سفارتخانے کی ترجمان نائیڈا ایمونز نے بتایا کہ ’قونصل خانے کو قابلِ یقین دھمکیاں موصول ہوئی تھیں‘۔