http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 27 March, 2006, 08:06 GMT 13:06 PST

بارودی سرنگ سے چھ بچے زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے میں شکئی کے قریب ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے سکول جانے والے چھ بچے زخمی ہو گئے۔ ان میں سے دو بچے شدید زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ شکئی کے بازار کے قریب پیش آیا۔ زخمی ہونے والے بچے تیسری اور چوتھی جماعت کے طالب علم تھے۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ایک اعلیٰ افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کے بارودی سرنگ غالباً سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی تھی۔

اے ایف پی نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر اسّی ہزار فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں۔