Thursday, 02 March, 2006, 04:28 GMT 09:28 PST
ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکے امریکی صدر جارج بش کے پاکستان کے دورے سے دو روز پہلے ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں رینجز اور پولیس کے اہلکار بتائے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے صبح ساڑھے نو بجے کے قریب یکے بعد دیگرے ہوئے۔
دھماکے شہر میں سر عبد اللہ ہارون روڈ پر امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے برابر میں واقع ’میریٹ ہوٹل ‘ کی پیچھے والی گلی میں نیوی کی ایک عمارت ’نیول سنٹرل سرجری‘ کے باہر ہوئے ۔
![]() | |
| اس زوردار دھماکے میں قریبی گاڑیاں تباہ ہو گئیں |
دھماکے میں کم سے نو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ایک کسی اونچی نوعیت کی گاڑی میں نصب کیے گئے تھے جس کا صرف ایکسل زمین پر رہ گیا ہے اور گاڑی کا باقی حصہ ہوا میں اڑ کر میریٹ ہوٹل پر گرا ہے۔
پولیس اور رینجرز نے پورے علاقے کو گھیراؤ میں لے لیا ہے۔