Monday, 06 February, 2006, 22:18 GMT 03:18 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نا معلوم افراد نے اوچ گیس پلانٹ کی پائپ لائن ایک مرتبہ پھر دھماکے سے اڑا دی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی سے پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ رات پونے ایک بجے کے قریب ہوا ہے۔
پولیس عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے جہاں دھواں ہی دھواں ہے لیکن گیس کو آگ لگنے یا کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس دھماکے سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے جس سے پاور پلانٹ بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ چوبیس انچ قطر کی اس پائپ لائن کو جنوری سے اب تک چار مرتبہ دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔
اس دھماکے کے بعد اوچ پاور پلانٹ بند کر دیا گیا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو بجلی کر ترسیل منقطع کر دی گئی۔