Thursday, 02 February, 2006, 03:23 GMT 08:23 PST
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس بات سے انکار کیا ہے ان کی حکومت جوہری پھیلاؤ میں ملوث تھی۔
نواز شریف نے بی بی سی کے انٹرویو میں کہا کہ نہ تو میری حکومت نہ ہی بے نظیر بھٹو کی حکومت کو جوہری پھیلاؤ کے بارے میں کوئی علم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جوہری سرگرمی مطلق طور پر فوج کے کمان میں تھی اور میں نہیں بتا سکتا کہ آیا فوجی حکام کا کوئی حصہ کسی صورت میں جوہری پھیلاؤ میں ملوث تھا یا نہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے لندن پہنچنے کے بعد سلاؤ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پاکستان ایّمی دھماکہ کرنے والا تھا تو انہیں اس وقت کے امریکی صدر کے پانچ ٹیلی فون آئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے وہی کیا جو پاکستان کے مفاد میں تھا۔