Monday, 30 January, 2006, 14:50 GMT 19:50 PST
پاکستانی حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک فوجی قافلے کے پاس بم پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ شمالی وزیر ستان میں اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی قافلہ مبارک شاہی کے گاؤں کے قریب سے گزر رہا تھا۔
حکام نے یہ بم نصب کرنے کے الزام میں پندرہ کے قریب قبائلیوں کو حراست میں لے لیا ہے لیکن کسی نے بھی اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پاکستان نے افغانستان کی سرحد کے ساتھ ملحقہ قبائلی علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں تاکہ علاقے میں طالبان اور غیر ملکی شدت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکا۔