Friday, 27 January, 2006, 16:25 GMT 21:25 PST
امرتسر سے لاہور سروس کے شروع ہونے کے بعد امرتسر ننکانہ بس سروس کا آزمائشی سفر شروع ہو گیا ہے۔
ننکانہ میں سکھوں کے مقدس مقامات ہیں اور ہندوستان کی سکھ برادری ایک عرصے سے مطالبہ کر رہی ہے کہ امرتسر سے ان مقامات تک جانے کے لیے بس چلائی جائے۔
بس سروس شروع کرنے کی کوئی باقاعدہ تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔
لاہور اور دہلی کے درمیان ڈھائی سال سے بسوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ مارچ دو ہزار پانچ میں سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان بس سروس شروع ہوچکی ہے ۔
پاکستان میں ننکانہ صاحب سے واہگہ باڈر تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کی گئی ہے۔
امرتسر اور لاہور کے مابین بس سروس کے آغاز سے پاکستانی شہریوں کے لیے بھارتی ویزے کے لیے ایک نئی کھڑکی کھلنے کا امکان بھی پیدا ہوا ہے۔