Tuesday, 03 January, 2006, 14:42 GMT 19:42 PST
ہارون رشید
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
کرم ایجنسی میں حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے مسعود زئی کے گاؤں جان کوٹ میں ایک شخص خیال گل کے مکان میں پیر کی رات پیش آیا۔
علاقے میں گزشتہ چند روز کی شدید برف باری سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔
مکان کے باسیوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کمرے میں لکڑیاں جلا کر سو گئے۔ آگ نے پہلے کمرے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے تمام مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ہلاک ہونے والوں میں خیال محمد، اس کی دو بیویاں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے علاوہ دو دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔