Saturday, 24 December, 2005, 23:09 GMT 04:09 PST
القاعدہ کے سرکردہ رہنماء ایمن الزواہری نے کہا ہے کہ افغانستان کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔
عربی ٹی وی چینل العربیہ پر چلنے والی ایک ٹیپ میں القاعدہ کے رہنماء نے طالبان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا افغانستان کے اکثریتی علاقے پر اب بھی قبضہ ہے ۔
العربیہ ٹی وی نے کہا کہ اس نے ویڈیو ابھی حاصل کی ہے اور اسے یہ معلوم نہیں کہ یہ کب ریکارڈ کی گئی تھی۔
ایمن الزواہری نے کہا کہ شمالی اسلامی انتظامیہ اب میں موجود ہے اور وہ مرتدوں اور صلیبوں کے خلاف کامیاب جہدو جہد کر رہے ہیں۔
اسامہ بن لادن اور ایمن الزواہری کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔
ایمن الزواہری کو اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کا سب سے اہم لیڈر مانا جاتا ہے۔