Tuesday, 06 December, 2005, 20:07 GMT 01:07 PST
پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں زلزلے کے بعد ندیوں کے بند ہونے سے بننے والی دو جھیلوں سے دس ہزار افراد کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
ان نئی بننے والی جھیلوں کی گہرائی بیس میٹر اور چوڑائی ایک سو میٹر ہے۔ یہ جھیلیں ہٹیاں بالا کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے بنی ہیں۔ مٹی کے تودوں سے دو ندیوں کا راستہ بند ہو گیا تھا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا کہ مزید مٹی کے تودے گرنے اور شدید برفباری اور بارش کے خوفناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین ارضیات صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ حکومت کو ممکنہ لائحہ عمل کے لیے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔