http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 24 November, 2005, 03:23 GMT 08:23 PST

پاکستانی کے خلاف عدالتی فیصلہ

امریکہ میں مین ہٹن کی ایک وفاقی عدالت نے 25 سالہ پاکستانی نوجوان عذیر پراچہ کو دہشت گردی کی سازش کرنے اور القاعدہ کی مدد کرنے سمیت پانچ الزامات کا مجرم قرار دیا ہے۔

عذیر پراچہ پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ کے ایک مبینہ کارکن ماجد خان کو جعلی سفری دستاویزات پر امریکہ میں داخل ہونے میں مدد کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ امریکیوں پر حملہ کر سکیں۔

مین ہٹن کی وفاقی عدالت نے پانچ گھنٹے کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔ عذیر پراچہ کو 15 سال تک کی قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اس سے پہلے عدالت میں اپنے بیان میں عذیر پراچہ نے کہا تھا کہ ان سے اقبالی بیان دباؤ کے تحت لیا گیا ہے۔

ان کے وکیل نے الزام لگایا ہے کہ ان کے مؤکل سے اقبالی بیان حاصل کرنے کے لیے انہیں بھوکا رکھا گیا اور انہیں سونے نہیں دیا گیا۔