Monday, 14 November, 2005, 03:28 GMT 08:28 PST
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں میں کام کرنے والی ایک اور امدادی تنظیم نے سردی کے باعث مزید لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والی اس بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن، آئی او ایم کا کہنا ہے کہ برف باری شروع ہونے سے پہلے لوگوں تک پہنچنے کے لیے وقت بہت تیزی سے کم ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے کے ایک ترجمان میٹ جارج کا کہنا ہے کہ ان کے امدادی عملے نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ساڑھے تین سو دیہاتوں میں عارضی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے لیے ساڑھے تین ٹن تعمیراتی سامان پہنچایا ہے۔
امدادی اداروں نے بار بار خبردار کیا کہ زلزلے سے بچنے والوں میں ہزاروں افراد سردی سے بچاؤ نہ ہونے کے باعث ہلاک ہو سکتی ہیں۔
![]() | |
| یہ ایسی سردی ہے جو اس سےپہلے میں نے کبھی محسوس نہیں کی گئی |