Saturday, 12 November, 2005, 02:16 GMT 07:16 PST
ریاض سہیل
بی بی سی اردوڈاٹ کام ، کراچی
کراچی میں پولیس نے ایک مدرسے میں ایک بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک مولوی کوگرفتار کرلیا ہے۔
شہر کے قدیمی علاقے لیاری میں پولیس نے جمے کی شام مولوی قاری عبدالھادی کو مقامی مدرسے سے گرفتار کیا۔
کلری پولیس کے مطابق سات سالہ بچی سبینہ کے والد لیاقت نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم بچیوں کو مدرسے میں پڑھاتا ہے اور جمعے کے روز اس نے سات سالہ سبینہ کو خرچہ دینے کے بہانے سے بلایا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی۔
اس موقع پر بچی نے بھاگ کر یہ اطلاع گھر پر دی جس کے بعد کچھ لوگوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا مگر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اور وہ کافی عرصے سے مدرسے میں تعلیم دے رہا تھا مدرسے میں ہی اس کی رہائشگاہ ہے۔