Thursday, 03 November, 2005, 18:39 GMT 23:39 PST
نیو یارک میں امریکی جریدے گلیمر میگزین کی طرف سے وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ لینے کے بعد مختار مائی نے بی بی سی اردو سروس کی عائشہ تنظیم کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کا امریکہ میں آنے کا مقصد نہ صرف ایوارڈ لینا تھا بلکہ یہاں کے لوگوں کو یہ بتانا بھی تھا کہ پاکستان میں زلزلہ زدگان کو کتنی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ زلزلہ زدگان کی کھل کر مدد کی جائے۔
پیش ہے مختار مائی کا مکمل انٹرویو: