Sunday, 23 October, 2005, 03:17 GMT 08:17 PST
پاکستان پولیس نے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب پکڑی ہے جو کہ افغانستان میں امریکی فوج کے لیے بھیجی جانے والی کھیپ سے چرائی گئی تھی۔
پشاور میں سینیئر سپرینٹنڈنٹ پولیس سعید وزیر نے کہا کہ افغان سرحد کے نزدیک ایک سٹور پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے شراب کی بیس ہزار سے زائد بوتلیں ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس چھاپے کے دوران چار افراد گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی۔
پولیس کے اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ پشاور سے باہر ایک سٹور سے بیس ہزار تین سو باون ڈچ شراب کی بوتلیں پکڑی گئی ہیں۔
یہ بوتلیں خیبر ایجنسی کے آزاد علاقے میں سپلائی سے پہلے ہی پکڑی گئیں۔