Thursday, 20 October, 2005, 19:25 GMT 00:25 PST
ریاض سہیل
بی بی سی اردوڈاٹ کام کراچی
کراچی کے سٹی ریلوے اسٹیشن پر زلزلہ زدگان کے لیے بھیجا جانے والا سامان آگ بھڑک اٹھی جس سے سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
یہ سامان سندھ بوائز اسکاؤٹ کی جانب سے کیمپ لگا کر جمع کیا گیا تھا جو ریل کے ذریعے راولپنڈی روانہ کیا جانا تھا۔ سٹی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر کو ریل کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پوری بوگی جل گئی۔
پولیس کے مطابق بوگی میں زلزلے زدگان کے لیے بستر، لحاف، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان موجود تھا۔ جبکہ ماچس کے پیکٹ بھی تھے۔ جس وجہ سے آگ نے زور پکڑ لیا۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بوگی بغیر کسی معاوضے کے سندھ اسکاوّٹس کو فراہم کی گئی تھی۔