Sunday, 16 October, 2005, 03:59 GMT 08:59 PST
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کے مطابق کشمیر میں امدادی کارروائیوں کے دوران پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حادثہ باغ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجہ خراب موسم بتایا گئی ہے۔
ایم سترہ ساخت کا یہ ہیلی کاپٹر امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقے میں پہنچا رہا تھا لیکن حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت اس میں صرف فوجی سوار تھے۔