Thursday, 13 October, 2005, 12:43 GMT 17:43 PST
جنوبی مشرقی ایشیا میں آنے والے اس زلزلے کے رد عمل میں دی جانے والی بین الاقوامی امداد کو مربوط بنانے کے اقوام متحدہ کے ذمہ دار اہلکار ژاں ایگلین زلزلے کی تباہ کاریوں کا اندازہ لگانے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ژاں ایگلین نے مظفرآباد کے دورے کے بعد مزید ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مؤثر اور مربوط امدادی نظام چلانے کے لیے موجودہ تعداد سے تین گنا زیادہ ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی ٹیمیں زیادہ آبادی والے علاقوں میں تو مؤثر طور پر کام کر رہی ہیں تاہم دوردراز دیہات میں انہیں خوراک اور امدادی اشیاء کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان پہنچے سے پہلے ژاں ایگلین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے قومی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس ناگہانی آفت سے نبٹنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں۔